ARTICLE AD BOX
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا
فوٹو: فائل 
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی اپوا گرلز کالج گراؤنڈ، کریم آباد میں کی گئی، جہاں ملزم کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد قابو کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
.png)
1 week ago
3






English (US) ·