Times of Pakistan

کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران ہیوی ٹریفک کے حادثات میں 3 جاں بحق، دو بہنیں بھی شامل

2 weeks ago 5
ARTICLE AD BOX

ابراہیم حیدری کے علاقے میں 10 سالہ مصور اپنے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ بس نے ٹکر ماری اور کچل دیا

کراچی کے دو مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو سگی بہنیں اور ایک کمسن بچہ شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری کے علاقے میں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر کچل دیا جس میں 10 سالہ عبد المصور نامی بچہ جاں بحق ہوا۔

حادثے میں موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوا، ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب ناظم آباد سبحان بیکری کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو بہنیں 22 پہیوں والے ٹرک تلے کچل کر جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق لڑکیوں کی شناخت ایسٹر اوراینجل کےنام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں حادثے کے وقت بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوارتھیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر سے پیش آیا، موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے تینوں سڑک پر گری تو دونوں بہنیں آئل ٹینکر کے پچھلے ٹائروں تلے کچل گئیں جبکہ موٹرسائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

حادثے کے بعد پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

Read Entire Article