Times of Pakistan

کراچی میں ڈاکو راج، سندھ پولیس کا کمانڈو سے موٹرسائیکل، نقدی اور دیگر سامان چھن گیا

4 days ago 1
ARTICLE AD BOX

ایس ایس یو کمانڈو ارسلان کی مدعیت گلستان جوہر تھانے میں درج، ملزمان پولیس کارڈ بھی لے گئے


شاہ میر خان June 01, 2026

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے سندھ پولیس کے کمانڈو کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 15 میں موٹرسائیکل پر سوار تین رکنی ڈاکوؤں نے ایس ایس یو کمانڈو ارسلان کو واردات کا نشانہ بنایا۔

اس واردات کا مقدمہ ایس ایس یو کمانڈو ارسلان کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا۔ 

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل نقدی اور دیگر سامان چھینا جبکہ پولیس کا سروس کا کارڈ  بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

مدعی نے ایف آئی آر میں لکھا کہ ملزمان نے گھر سے دفتر جاتے ہوئے واردات کی۔

متعلقہ

Read Entire Article