Times of Pakistan

کراچی میں کرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، نوعمر لڑکا زخمی

2 days ago 4
ARTICLE AD BOX

متوفی کی شناخت 22 سالہ معیز کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی لڑکے کی شناخت 15 سالہ رحیم کے نام سے ہوئی، ڈرائیور گرفتار


ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب کرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا۔

متوفی کی لاش کو رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ معیز کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی لڑکے کی شناخت 15 سالہ رحیم کے نام سے ہوئی جس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ہیڈ محرر تھانہ کلری جاوید نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرین کے ڈرائیور آصف کو حراست میں لیکر گاڑی کو تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Read Entire Article