ARTICLE AD BOX
جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ سلیمان جبکہ زخمی خاتون کی شناخت پروا شاہ کے نام سے ہوئی ہے
کراچی:
شہر قائد میں گارڈن ویسٹ کے علاقے حسن لشکری کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔ چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ سلیمان جبکہ زخمی خاتون کی شناخت پروا شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ میاں بیوی ہیں۔ واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
.png)
1 month ago
5




English (US) ·