ARTICLE AD BOX
جاں بحق ہونے والی بیالس سالہ خاتون کا تعلق جیکب آباد سے ہے، ترجمان انڈس اسپتال
کراچی:
نیولے کے کاٹنے سے 2026 میں ریبیز کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا، بیالیس سالہ خاتون ریبیز کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔ ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق نیولے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والی بیالس سالہ خاتون کا تعلق جیکب آباد سے ہے۔ مینجر ریبیز پروگرام افتاب گوہر نے بتایا کہ خاتون کو دو ہفتے پہلے نیولے نے کاٹا تھا جس کے بعد انھوں نے کوئی علاج نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ نیولے کے کاٹنے سے ریبیز کا یہ پہلا کیس ہے ۔ ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق اس سال ریبیز سے انڈس اسپتال میں نو اموات ہوئیں ۔
.png)
8 hours ago
2




English (US) ·