ARTICLE AD BOX
جمعے کو بھی کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
کراچی:
ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے کالی گھٹائیں چھا گئیں اور بادل جم کے برسے، جس کے سبب صبح دفاتر اور تعلیمی اداروں کی طرف جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ سسٹم کے زیر اثر ڈیفنس، صدر، کیماڑی، کلفٹن، شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، طارق روڈ، گلشن اقبال، میٹ کمپلیکس، بلدیہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے بتدریج ملک میں داخل ہو رہا ہے، آج کراچی میں اس سسٹم کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کراچی کے چند ایک علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ بارش کے دوران تندوتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تیز ہواوں اور آندھی کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو بھی کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کی توقع ہے، نیا سسٹم 4 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے۔
.png)
3 weeks ago
3




English (US) ·