Times of Pakistan

کراچی، گلبرگ چورنگی کے قریب حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

متوفی کی شناخت 35 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی


کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی ایریا گلبرگ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔ 

چھیپا حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کی شب 10 بجے کے قریب پیش آیا ابتدائی طور پر شدید زخمی کو عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

متوفی کی شناخت 35 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

Read Entire Article