ARTICLE AD BOX
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباکو میں کھیلے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کے لیے جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی جائے گی۔
دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 اگست سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا، جو ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹ وینیوز میں شمار ہوتا ہے۔
.png)
1 week ago
20





English (US) ·