ARTICLE AD BOX
مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ سے بچیں اور سچائی کو اختیار کریں، کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں اور عبادات میں عاجزی اختیار کریں۔
میدانِ عرفات میں حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ اسلام نے خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات، دعاؤں اور استغفار میں وقت گزار رہے ہیں۔
مسجد نمرہ میں امامِ حرم شیخ علی عبد الرحمان نے خطبۂ حج دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کو تقویٰ، صبر، اخلاص اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت اختیار کرنے کی تلقین کی۔
خطبۂ حج کا آغاز اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا سے کیا گیا۔ امامِ حرم نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ رب العزت کے لیے ہیں جو پوری کائنات کا مالک اور حقیقی حاکم ہے۔ انہوں نے حجاج کرام اور امتِ مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو کیونکہ اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی اور نجات پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامت کا دن انتہائی ہولناک ہوگا، اللہ کے خوف سے لوگ لرز اٹھیں گے، اس لیے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی چھوڑ کر اس کی اطاعت اختیار کی جائے۔
امامِ حرم نے اپنے خطبے میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات برحق ہے اور اسی نے قیامت کا دن مقرر کر رکھا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سب سے بڑی کامیابی آخرت کی کامیابی ہے جبکہ اللہ کے سوا کوئی ہستی نفع یا نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے شرک کو سب سے بڑا ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کا رب ایک ہے، لہٰذا اسی کی بندگی اور فرمانبرداری اختیار کی جائے۔
.png)
1 week ago
10





English (US) ·