ARTICLE AD BOX
پولیس کے مطابق بچوں کو باہر سے کھلونا نما چیز ملی تھی، جسے وہ گھر لے آئے اور کھیلنے کے دوران اچانک دھماکا ہوگیا۔
شائع 07 جولائ 2026 09:02pm
بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کلی جدید میاں خان میں کھلونا نما بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو باہر سے کھلونا نما ایک چیز ملی تھی، جسے وہ اپنے گھر لے آئے، بچے اس کھلونا نما چیز سے کھیل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔
کھلونا نما بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ واقعے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.png)
1 hour ago
2







English (US) ·