Times of Pakistan

کوشل بھورٹیل ایک اوور میں 6 چھکے لگاکر منفرد کلب میں شامل

4 days ago 3
ARTICLE AD BOX

بھورٹیل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر چھٹے اور دوسرے نیپالی بلے باز بن گئے ہیں


نیپال کے بیٹر کوشل بھورٹیل ایک اوور میں 6 چھکے لگاکر منفرد کلب میں شامل ہونے والے چھٹے کرکٹر بن گئے۔

سنگاپور نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کے نویں اوور میں بھورٹیل نے چینی اسپنر چن ژو یوے کو چھ پہلی پانچ مسلسل گیندوں پر چھکے لگائے پھر ایک وائیڈ بال کے بعد اوور کی ساتویں گیند پر بھی چھکا لگادیا۔

🚨Kushal Bhurtel smashed SIX SIXES against China in the Asian Games Qualifier 2026. 🥵🇳🇵

He became only 2nd Nepali player and 4th player in the world to hit six sixes in an over in T20Is. pic.twitter.com/ZXchAbUgrB

— Cricket in Asia (@ICCAsiaCrickett) May 31, 2026

وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر چھٹے اور دوسرے نیپالی بلے باز بن گئے ہیں۔

بھارت کے یوراج سنگھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے 2007 میں افتتاحی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کے خلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 2021، نیپال کے دیپیندرا سنگھ ایری اور سامووا کے ڈاریس وسر نے 2024 جبکہ بلغاریہ کے منان بشیر نے 2025 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Read Entire Article