ARTICLE AD BOX
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کے نتیجے میں دو بچیاں بھی شدید زخمی ہوئیں
پشاور:
شکردرہ غرہ کلے میں خالد مرحوم نامی شخص کی مکان کی چھت اچانک گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کے نتیجے میں دو بچیاں بھی شدید زخمی ہوئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کوسول اسپتال شکردرہ منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زوجہ خالد عمر 50 سال اور زوجہ فہیم اللہ عمر 20 سال سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں مومنہ بی بی دختر فہیم اللہ عمر 16 ماہ اور مسمات (ع) دختر نامعلوم عمر 12 سال شامل ہے۔
.png)
12 hours ago
1





English (US) ·