Times of Pakistan

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

1 month ago 19
ARTICLE AD BOX

دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی

شائع 15 مارچ 2026 10:43am

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ شہباز الہی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ لاچی کی حدود میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ڈی پی او کے مطابق علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں کا مشترکہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ علاقے میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے بھی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

Read Entire Article