Times of Pakistan

کیا بھارتی گلوکار بادشاہ نے خاموشی سے شادی کرلی؟

1 month ago 7
ARTICLE AD BOX

اداکارہ ایشا رکھی کی والدہ نے کچھ تصاویر آن لائن شیئر کیں، جن میں شادی کے رسوم و رواج دکھائی دے رہے ہیں


سوشل میڈیا پر بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا رکھی کے درمیان خفیہ شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔

صارفین کے درمیان یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں جب ایشا رکھی کی والدہ پونم رکھی نے ایک نجی تقریب کی کچھ تصاویر آن لائن شیئر کیں، جن میں مبینہ طور پر شادی کے رسوم و رواج دکھائی دے رہے ہیں۔

فوٹوز اور پوسٹس کے بعد فینز نے اس بات پر تبصرے شروع کر دیے کہ بادشاہ اور ایشا رکھی نے نجی طور پر شادی کرلی ہے، لیکن اس حوالے سے ابھی تک نہ بادشاہ نے خود کسی باضابطہ اعلان کیا ہے اور نہ ہی ایشا رکھی یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی واضح تصدیق سامنے آئی ہے۔

اداکارہ کی والدہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے جہاں شائقین میں دلچسپی بڑھائی ہے، وہیں افواہوں کو ہوا بھی دی ہے، تاہم باضابطہ طور پر کسی بھی قسم کی تصدیق کے بغیر یہ سب فی الحال افواہوں کی حد تک محدود ہے۔

Wedding rumours around #Badshah and Isha Rikhi have gone viral on social media. The buzz began after Isha Rikhi's mother Poonam Rikhi shared pictures of the wedding rituals in a private ceremony online. However there’s no official confirmation yet.#Trending pic.twitter.com/Vi2tRI3Pnl

— Filmfare (@filmfare) March 24, 2026

Read Entire Article