Times of Pakistan

کیا مچل اسٹارک ورلڈکپ 2027 کھیلیں گے؟

1 hour ago 3
ARTICLE AD BOX

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کھیلنے کے لیے پُرامید ہیں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اپنے 16 سالہ بین الاقوامی کیریئر کو مزید چند سالوں تک بڑھانے کی امید رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 2027 کے ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر شرکت کے دروازے کھلے ہیں۔

مچل اسٹارک آسٹریلیا کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 759 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وہ شین وارن اور گلین میک گرا کے بعد آسٹریلیا کے تیسرے کامیاب ترین بولر ہیں۔

اسٹارک ٹیسٹ اور 50 اوور کی کرکٹ میں اپنے کیریئر کو طول دینے کے لیے ستمبر میں ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائر ہوئے تھے۔ اگلا ون ڈے ورلڈ کپ اکتوبر-نومبر 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونا ہے۔

مچل اسٹارک نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ آسٹریلیا کے لیے، مجھے اپنے کچھ بہترین ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا ہے میں سخت مقابلے سے لطف اندوز ہوتا ہے اور مجھے ایسے کڑی محنت کر کے کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کے باوجود ان کا جسم اچھی طرح سے فٹ ہے ہمیشہ کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے مجھے اپنی کہنی اور کندھے کے ساتھ تھوڑی گڑبڑ ضرور ہوئی ہے جسے اب بھی سنبھال رہا ہوں۔ انہیں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی حالیہ 4-1 کی ایشز فتح میں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ (2027 ورلڈ کپ) بہت طویل سفر ہے لیکن مجھے امید ہے کہ وہاں پہنچوں گا۔ ورلڈ کپ ہر کرکٹر کے لیے ہمیشہ ایک مقصد ہوتا ہے۔

Read Entire Article