ARTICLE AD BOX
ہوائی فائرنگ کے دوران اچانک بندوق پر کنٹرول نہ ہونے سے ریلی میں شریک لوگ زخمی ہو گئے
گلگت بلتستان الیکشن مہم کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ن لیگ کی ریلی میں ایک شخص کی ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہوائی فائرنگ کے دوران اچانک بندوق پر کنٹرول نہ ہونے سے ریلی میں شریک لوگ زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے کہا کہ گولیاں لگنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، افسوسناک واقعہ جی بی اے 18 دیامر 4 میں پیش آیا۔ جی بی اے 18 میں آئی پی پی سے سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبرگ خان اور ن لیگ کے ملک کفایت اللہ مد مقابل ہیں۔
.png)
1 day ago
3




English (US) ·