ARTICLE AD BOX
گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد پی ڈی ایم طرز پر ہوسکتا ہے: ذرائع
گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں، جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت بننے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد پی ڈی ایم طرز پر ہوسکتا ہے، گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا جب کہ گورنر مسلم لیگ (ن) کا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم کا 60/40 کا فارمولا ہوگا۔
اس سے قبل ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔ اس اہم ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ موجود تھے۔
اس علاوہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا،وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور اور راجا پرویز اشرف بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتخابات اور آزاد کشمیر کی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر گفتگو ہوئی تھی۔
حکومت اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا تھا اور پیپلز پارٹی نے بجٹ منظورکروانےکے لیےگرین سگنل دے دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارک باد دی اور مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی، جس پر صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا تھا کہ آخر بیٹا کس کا ہے!
.png)
1 hour ago
1







English (US) ·