Times of Pakistan

گودی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بیانیہ بے نقاب

2 weeks ago 6
ARTICLE AD BOX

بھارتی میڈیا نے جالندھر میں ملٹری کیمپ کے باہر دھماکے کا الزام بھی بغیر تحقیقات اور شواہد کے پاکستان پر دھر دیا تھا


بھارتی گودی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کو متنازعہ بیانیے سے جوڑنے کی ناکام کوشش شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا نام نہاد کالعدم تنظیموں کا نام لیکر پاکستانی سفارتی و دفاعی معاہدوں کو اسرائیل سے جوڑنے کا من گھڑت پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

اس سے قبل بھی مودی نواز میڈیا مسلسل بے بنیاد اور سنسنی خیز بیانیوں کے ذریعے خطہ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دیتا رہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ راجوڑی میں بھارتی فوجی جوانوں کی موت سے متعلق ایک اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا۔

بھارتی صحافیوں نے بغیر ثبوت کے راجوڑی واقعہ کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی۔ گودی میڈیا نے جالندھر میں ملٹری کیمپ کے باہر دھماکے کا الزام بھی بغیر تحقیقات اور شواہد کے پاکستان پر دھر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے پاکستان پر کرکٹ اور میچ فکسنگ سے حاصل رقم کو کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں استعمال کرنے کا مضحکہ خیز الزام بھی لگا دیا۔

Read Entire Article