Times of Pakistan

گوگل نے اپنے والیٹ میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا

9 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

گوگل کے مطابق اس فیچر سے جی میل میں موجود ای میلز یا ان کی ترتیب پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

گوگل نے اپنے والیٹ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے آن لائن آرڈرز اور پارسلز کی ٹریکنگ براہِ راست والٹ ایپ میں دیکھ سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت گوگل صارف کی جی میل ان باکس میں موجود ڈیجیٹل رسیدوں اور ٹریکنگ نمبرز کو خودکار طور پر شناخت کرے گا اور انہیں استعمال کرتے ہوئے پارسل کی تازہ ترین معلومات گوگل والیٹ کی ہوم اسکرین پر دکھائے گا۔ جلد پہنچنے والے پارسل ادائیگی کے کارڈز کے ساتھ نمایاں نظر آئیں گے جبکہ صارف مزید تفصیلی ٹریکنگ معلومات بھی دیکھ سکے گا۔

پارسل موصول ہونے کے بعد صارف اسے فہرست سے ہٹا بھی سکتا ہے جبکہ توقع ہے کہ یہ عمل بعد میں خودکار طور پر بھی انجام دیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق اس فیچر سے جی میل میں موجود ای میلز یا ان کی ترتیب پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

فی الحال یہ سہولت صرف امریکا میں دستیاب ہے اور گوگل کے مطابق یہ زیادہ تر بڑے ریٹیلرز کے ای میل فارمیٹس کو سپورٹ کرتی ہے۔ تاہم، تمام آن لائن اسٹورز کے لیے اس کی مکمل مطابقت کی ضمانت نہیں دی گئی۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو جی میل کی سیٹنگز میں جا کر گوگل ورک اسپیس اسمارٹ فیچرز کو فعال کرنا ہوگا۔

Read Entire Article