Times of Pakistan

گوگل پکسل 11 کی پہلی جھلک لیک: نئے ڈیزائن اور فیچرز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

3 weeks ago 12
ARTICLE AD BOX

لیک تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوگل پکسل الیون میں کیمرہ ماڈیول فون کی پوری چوڑائی تک پھیلا ہوا ہوگا۔

شائع 31 مارچ 2026 01:56pm

گوگل کے اگلے فلیگ شپ فون پکسل 11 کی تصاویر اور تفصیلات اس کی لانچ سے پہلے انٹرنیٹ پر سامنے آگئی ہیں۔ لیک رپورٹس کے مطابق پکسل 11 گزشتہ سال کے پکسل 10 کی طرح ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کے بغیر آئے گا لیکن کچھ چھوٹے اور جدید بہتریاں اس میں شامل ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فون گزشتہ سال کے پکسل 10 کی طرح ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کے بغیر آئے گا، لیکن کچھ چھوٹے جدید اپڈیٹس اس میں شامل کیے گئے ہیں۔

لیک تصاویر کے مطابق پکسل 11 میں کیمرہ ماڈیول فون کی پوری چوڑائی تک پھیلا ہوا ہوگا، تاہم کیمرہ کے گرد بارڈر لائن پہلے کے مقابلے میں پتلی اور سامنے کی جانب سیاہ رنگ کی ہوگی۔ پاور بٹن والیوم بٹن کے اوپر رکھا گیا ہے، جو زیادہ تر اینڈرائیڈ فونز میں عام نہیں۔ فون کی موٹائی تقریباً 8.5 ملی میٹر متوقع ہے اور فلیٹ میٹل فریم دیا جائے گا۔

(لیک ہونے والی تصویر میں گوگل پکسل 11 کے ڈیزائن میں چھوٹی تبدیلیاں دکھا ئی دے رہی ہیں)

ڈسپلے اور فرنٹ ڈیزائن کے حوالے سے پکسل 11 کے فرنٹ میں پکسل 10 کے مقابلے میں باریک بیزلز نظر آتے ہیں، جس سے یہ سامسنگ گلیکسی S26 اور آئی فون 17 جیسے فونز کے برابر ہوگا۔

(گوگل پکسل 10 کی تصویر)

فون میں 6.3 انچ کا ایل ٹی پی او ایم او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا، جو روشن اور توانائی کی بچت کے ساتھ کمپیکٹ ہوگا۔

پرفارمنس اور خصوصیات کی بات کی جائے تو یہ پکسل 11 میں گوگل کا نیا ٹینسر G6 چپ سیٹ استعمال ہونے کی توقع ہے، جس میں 7 کور سی پی یو موجود ہوگا۔ سامسنگ موڈیم کی جگہ ممکنہ طور پر میڈیا ٹیک M90 دیا جائے گا۔ فون میں 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج سے آغاز متوقع ہے۔ بیٹری 5,000mAh کی ہوگی، جو کچھ فونز کے مقابلے میں کم لیکن گلیکسی S26 سے زیادہ ہے۔

گوگل پکسل 11 سیریز اگست 2026 میں لانچ ہونے کی توقع ہے۔ قیمت کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی معلومات نہیں ہیں، لیکن گزشتہ سال گوگل پکسل 10 تقریباً 2 لاکھ 88 ہزار میں لانچ ہوا تھا، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پکسل 11 کی قیمت اسی حد میں ہو سکتی ہے۔

Read Entire Article