Times of Pakistan

گھر سے سودا لینے کیلیے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

2 weeks ago 5
ARTICLE AD BOX

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا


فوٹو: فائل


لاہور:

گھر سے سودا سلف لینے کے لیے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق  کاہنہ کے علاقے میں 19 سالہ لڑکی  کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے ہیومن انٹیلی کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 19 سالہ لڑکی گھر سے باہر سودا سلف لینے گئی تھی، جہاں مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کر چونگی آمر سدھو سے دھلوکی گاؤں لیے گیا ۔ ملزم نے اپنے ساتھی سے مل کر گاؤں میں واقع حویلی میں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

بعد ازاں متاثرہ لڑکی کی حالت غیر ہونے پر مرکزی ملزم گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔

ایس ایچ او کاہنہ کے مطابق ملزم فریاد اور ناصر کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Read Entire Article