Times of Pakistan

ہتکِ عزت کیس: عدالت نے میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

3 weeks ago 13
ARTICLE AD BOX

شائع 31 مارچ 2026 04:47pm

لاہور کی عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتکِ عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں زیرِ سماعت گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتکِ عزت کے دعوے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ڈگری جاری کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ علی ظفر نے سال 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کے دوران مجموعی طور پر 9 ججز کا تبادلہ ہوا جب کہ 284 پیشیاں ہوئیں، جس کے بعد بالآخر عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

Read Entire Article