ARTICLE AD BOX
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا ہے
ہیٹی کے ایک سیاحتی مقام پر بھگدڑ کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہیٹی کے ایک تاریخ قلعے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کا بہت بڑا ہجوم جمع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ اچانک مچی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بھگدڑ مچنے کی ممکنہ وجوہات کے حوالے سے ابھی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کو خالی کروا کر صورتحال پر قابو پایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کسی بھی مقام پر بھگدڑ مچنے کی عام وجوہات میں ہجوم کا بے قابو ہونا، سکیورٹی یا انتظامی ناکامی، کسی افواہ یا خطرے کی اطلاع وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔
.png)
2 weeks ago
5




English (US) ·