Times of Pakistan

یوم پاکستان کے حوالے سے آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کا ولولہ انگیز پیغام

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی قوم مشکلات سے امید اور اندھیروں سے اجالا نکالنا خوب جانتی ہے، شہری


 یومِ پاکستان کے حوالے سے آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے قوم کے نام ولولہ انگیز  پیغام میں اپنے جذبات کا ظہار کیا ہے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کا کہنا  تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ قوم مشکلات سے امید اور اندھیروں سے اجالا نکالنا خوب جانتی ہے، یہ دن یاد دلاتا ہے پاکستان صرف ماضی نہیں بلکہ روشن مستقبل کا وعدہ ہے۔

شہریوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے مطابق پاکستان محض ایک لفظ نہیں بلکہ قومی عزم، قربانی اور وفاداری کا تجدید عہد ہے۔ شہریوں  نے قائداعظم  کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے مضبوط اور متحد پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیاں اور عزم پاکستان سے جذباتی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Read Entire Article