Times of Pakistan

آبنائے ہرمز بندش: یورپ میں جیٹ فیول کی قلت، پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ

2 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

آبنائے ہرمز کی بندش سے یورپ کو جیٹ فیول کی قلت، موسمِ گرما میں پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کا خدشہ ہے۔

شائع 10 اپريل 2026 06:35pm

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی ہوابازی کی صنعت اور مسافروں کے لیے بھی نئے چیلنجز کھڑے کر دیے ہیں۔ یورپی ایئرپورٹس کی نمائندہ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین ہفتوں میں تیل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران جیٹ فیول کی سنگین قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) نے یورپی یونین کے ٹرانسپورٹ کمشنر کو لکھے گئے ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ یورپی بلاک کے پاس صرف تین ہفتے کا فیول باقی بچا ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو یورپی یونین کے رکن ممالک میں جیٹ فیول کی قلت پیدا ہو جائے گی جس سے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران پروازوں کی منسوخی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری سے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان حملوں کے جواب میں ایران نے مارچ کے آغاز سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے۔

اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، لیکن اس کے برقرار رہنے پر شکوک و شبہات کے پیشِ نظر جمعہ کو عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل کے آس پاس برقرار رہی۔

برطانوی اخبار دی گارجین نے ایئرلائنز کے نمائندہ گروپ ’آیاٹا‘ کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام تک عالمی سطح پر جیٹ فیول کی قیمتیں پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہو کر 1 ہزار 650 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی ہیں۔

ایندھن کے حصول کی اس عالمی دوڑ میں قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ ایشیا ہے، جہاں سالانہ بنیاد پر 163 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ یورپ میں بھی یہ قیمتیں 138 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔

Read Entire Article