Times of Pakistan

اب تک کتنے امریکی صدور نے چین کی زمین پر قدم رکھا؟

19 minutes ago 2
ARTICLE AD BOX

امریکا اور چین کے تعلقات میں صدارتی دوروں کی ایک طویل اور دلچسپ تاریخ رہی ہے جس کا آغاز 1972 میں رچرڈ نکسن کے اس تاریخی دورہ بیجنگ سے ہوا تھا جس نے دونوں ملکوں کے درمیان پچیس سالہ دوریوں کو ختم کیا تھا۔

1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام سے لے کر اب تک مجموعی طور پر سات امریکی صدور چین کی سرزمین پر قدم رکھ چکے ہیں۔

ان دہائیوں کے دوران صرف جو بائیڈن اور جمی کارٹر وہ صدور ہیں جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں چین کا کوئی دورہ نہیں کیا۔

رچرڈ نکسن کے بعد جیرالڈ فورڈ 1975 میں، رونالڈ ریگن 1984 میں اور جارج ایچ ڈبلیو بش 1989 میں چین گئے۔

بل کلنٹن نے 1998 میں بیجنگ کا رخ کیا جبکہ جارج ڈبلیو بش نے اپنے دور صدارت میں سب سے زیادہ یعنی 2001، 2002، 2005 اور 2008 میں چار مرتبہ چین کے دورے کیے۔

اسی طرح براک اوباما نے 2009، 2014 اور 2016 میں تین بار چین کا سفر کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں 2017 میں چین کا دورہ کیا تھا اور اب وہ 2026 میں ایک بار پھر چین پہنچے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پیچیدہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا جا سکے۔

یہ تمام دورے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان براہ راست رابطے عالمی سیاست میں کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔

Read Entire Article