Times of Pakistan

اسرائیل کا ایران میں بڑی پیٹروکیمیکل تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

4 days ago 2
ARTICLE AD BOX

ورت حال قابو میں ہے اور حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے: ایرانی حکام

شائع 06 اپريل 2026 06:29pm

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے جنوبی صوبہ بوشہر کے علاقے اسالوئیہ میں واقع سب سے بڑی پیٹروکیمیکل تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔

پیر کے روز جاری ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ حملہ ایران کی اہم ترین صنعتی تنصیب پر کیا گیا ہے، جو ملک کی تقریباً 50 فیصد پیٹروکیمیکل پیداوار کا مرکز ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب ایرانی میڈیا نے اسالوئیہ میں توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات دی تھیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں پیٹروکیمیکل کمپلیکسز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال قابو میں ہے اور حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کارروائی مارچ میں ہونے والے اسی نوعیت کے اسرائیلی حملوں کے تسلسل میں کی گئی ہے، جن کے ردعمل میں ایران نے خطے میں تیل و گیس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تھا۔

Read Entire Article