Times of Pakistan

اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باوجود وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے، ایرانی سفیر

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

شہباز شریف کی دعوت پر 10 نکات پر مبنی سنجیدہ مذاکرات کے لیے ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے


ایران کے اسلام آباد میں تعینات سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باوجود وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سفارتی اقدام کو سبوتاژ کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایرانی رائے عامہ کے شکوک و شبہات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایران کے تجویز کردہ 10 نکات پر مبنی سنجیدہ مذاکرات کے لیے ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

Despite skepticism of Iranian public opinion due to repeated ceasefire violations by Israeli regime to sabotage the diplomatic initiative, invited by Hon. PM Shehbaz Sharif, Iranian delegation arrives tonight in Islamabad for serious talks based on 10 points proposed by Iran.

— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 9, 2026

Read Entire Article