ARTICLE AD BOX
شائع 27 اپريل 2026 12:18pm
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جن میں پشاور، سوات، ملاکنڈ، بونیر، دیر اور صوابی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زمین لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس دیکھنے میں آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 170 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا، تاہم اس کے جھٹکے پاکستان کے مختلف حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
.png)
1 hour ago
1




English (US) ·