Times of Pakistan

اسلام آباد میں ہونیوالا تبلیغی جماعت کا اجتماع ایک ہفتے کیلئے موخر

6 days ago 3
ARTICLE AD BOX

اکابرین نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اسلام آباد اجتماع کے متعلق مشورہ و تبادلہ خیال کیا


اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات سے متعلق سیکورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالا تبلیغی جماعت کا اجتماع بھی ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

رائیونڈ کی شوری کے احباب اور اکابرین نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اسلام آباد اجتماع کے متعلق مشورہ و تبادلہ خیال کیا۔ 

بعد ازاں شوری نے فیصلہ کیا کہ اجتماع کو ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا جائے۔ اسلام آباد اجتماع یکم، دو اور تین مئی  بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسجد ابوالقاسم اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

Read Entire Article