Times of Pakistan

امریکا: 30 گھنٹے طویل پولیس مقابلے کے بعد مفرور ملزم ہلاک

10 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

45 سالہ میٹا ویلا ریئل نے پولیس پر فائرنگ کے بعد خود کو ایک خالی عمارت میں محصور کر لیا تھا


فائل فوٹو


امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کو قتل اور کم از کم 10 افراد کو زخمی کرنے والا مفرور ملزم بالآخر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر مڈلینڈ میں تقریباً 30 گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ملزم کو مار دیا گیا۔

ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ میٹا ویلا ریئل نے پولیس پر فائرنگ کے بعد خود کو ایک خالی عمارت میں محصور کر لیا تھا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

ادھر مڈلینڈ میموریل اسپتال کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے کم از کم 9 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک اور زخمی کو شہر کے دوسرے اسپتال میں داخل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ مارا جانے والا ملزم ایک پولیس اہلکار کے قتل کی کوشش کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

Read Entire Article