ARTICLE AD BOX
اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں طیاروں کے مار گرنے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا
شائع 04 اپريل 2026 12:27pm
جنوبی ایران میں امریکی ایف 15 جنگی طیارے کے گرنے کے بعد امریکی افواج لاپتہ عملے کے رکن کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ لاپتہ امریکی پائلٹ کو تلاش کرنے والے کو انعام دیا جائے گا۔
جمعہ کو جنوبی ایران میں امریکی ایف 15 جنگی طیارہ گرا، جس میں سوار ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا، جبکہ ایک عملے کا رکن لاپتہ ہے۔ امریکی افواج اس لاپتہ رکن کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے والے شہری کو انعام دیا جائے گا۔
ایران حکام نے شہریوں کو تقریباً پچاس ہزار پاؤنڈ (66,100 امریکی ڈالر) انعام دینے کا اعلان کیا ہے جو لاپتہ امریکی اہلکار کو گرفتار کرنے میں مدد کرے گا۔
اس کے علاوہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب خلیج فارس میں امریکا کے اے- 10 وارٹ ہاگ طیارے کو بھی گرانے کا کیا تھا۔ اس طیارے کے پائلٹ نے خلیج میں ایجیکشن کیا اور بعد ازاں بچا لیا گیا، جس کی تصدیق بی بی سی کے سی بی ایس نیوز نے بھی کی تھی۔
اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں طیاروں کے مار گرنے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس نے پہلے بیان دیا تھا کہ صدر کو صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران اب تک 365 امریکی سروس ممبران زخمی ہو چکے ہیں۔
.png)
6 days ago
1





English (US) ·