ARTICLE AD BOX
ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کے امکانات موجود ہیں
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب عامر سعید نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم ہوتے ہی مذاکرات کا اگلا دور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ممکن ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ جیسے ہی واشنگٹن بحری ناکہ بندی ختم کرے گا، مذاکرات کی راہ ہموار ہو جائے گی اور اگلا مرحلہ اسلام آباد میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔ یہ بیان ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے سامنے آیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک تہران تنازع کے مستقل حل کے لیے کوئی ٹھوس تجویز پیش نہیں کرتا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی بدستور جاری رہے گی۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کے امکانات موجود ہیں، تاہم اس کے لیے بنیادی شرط امریکی پابندیوں اور ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط ہے۔
.png)
3 days ago
3




English (US) ·