ARTICLE AD BOX
فلسطینی شہداء کی بے مثال قربانیوں اور پاکیزہ خون کو سلام پیش کرتے ہیں، امیر جماعت اسلامی
لاہور:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے نو منتخب سربراہ خلیل الحیہ کو تہنیتی خط ارسال کردیا۔ حافظ نعیم لرحمان نے خلیل الحیہ کو حماس کا صدر منتخب ہونے پر اپنی اور جماعت کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھاری ذمہ داری شہید یحییٰ السنوار جیسے عظیم قائد کے بعد آپ کے سپرد ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینی شہداء کی بے مثال قربانیوں اور پاکیزہ خون کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ خلیل الحیہ کی جدوجہد میں برکت اور فلسطینی عوام کو کامل آزادی و فتح سے سرفراز فرمائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلسطین، امتِ مسلمہ اور مظلوم انسانوں کو ظلم و جبر سے نجات عطا فرمائے۔
.png)
17 hours ago
2






English (US) ·