ARTICLE AD BOX
صدر ٹرمپ نے ایران-امریکا مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہونے کا عندیہ دے دیا۔
شائع 14 اپريل 2026 09:05pm
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ دو دن کے اندر پاکستان میں دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور میں پاکستان میں ہونے کا عندیہ دیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے بات چیت کے حوالے سے جلد پیش رفت متوقع ہے اور مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا امکان موجود ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی سے کہا کہ ’آپ کو وہیں رہنا چاہیے کیوں کہ اگلے دو دن میں کچھ ہوسکتا ہے اور ہم اس طرف زیادہ مائل ہیں‘۔
انہوں نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ شاندار آدمی ہیں، اسی لیے عین ممکن ہے کہ ہم دوبارہ وہاں جائیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذاکرات کے امکانات اس لیے زیادہ ہیں کیونکہ ’فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں‘۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تنازع کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں، جس میں خاص طور پر پاکستان پیش پیش ہے۔
صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود سفارتی سطح پر رابطے بحال کرنے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں اور پاکستان ممکنہ طور پر دوبارہ مذاکرات کے دور اگلے دور کی میزبانی کرسکتا ہے۔
.png)
1 week ago
1





English (US) ·