ARTICLE AD BOX
شائع 10 اپريل 2026 10:31am
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی صحافیوں پر تنقید کے نشتر برسا دیئے، کہا کہ جانتا ہوں ٹکرکارلسن، میگین کیلی، کینڈیس اوونز، ایلکس جونز مجھ سے کیوں لڑ رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک طویل بیان میں ٹکر کارلسن، میگن کیلی، کینڈیس اوونز اور الیکس جونز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ تمام شخصیات ان سے کیوں اختلاف رکھتی ہیں، اور ان کا مؤقف ہے کہ یہ لوگ ایران جیسے ملک کے بارے میں نرم رویہ رکھتے ہیں، جسے وہ ’’دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی معاون‘‘ قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے افراد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کی پالیسی کی مخالفت کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ “کم ذہانت” اور ’’غلط سوچ‘‘ ہے۔
ان کے مطابق یہ افراد اپنی شہرت کے باوجود عوامی اعتماد کھو چکے ہیں اور اب زیادہ تر غیر مؤثر پلیٹ فارمز تک محدود ہو گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ میڈیا شخصیات ماضی میں بڑے ٹی وی پلیٹ فارمز سے وابستہ تھیں، لیکن اب وہ مرکزی میڈیا سے دور ہو چکی ہیں اور ان کی رائے کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔
صدر ٹرمپ نے ٹکر کارلسن پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، جبکہ میگن کیلی کے ساتھ ان کے ماضی کے انٹرویوز اور سوالات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسی طرح الیکس جونز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی متنازع اور نقصان دہ بیانات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں، جبکہ کینڈیس اوونز پر بھی انہوں نے سازشی نظریات کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ان میڈیا شخصیات کی تنقید دراصل ان کی ’’میگا‘‘ سیاسی تحریک کے اصولوں سے انحراف ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ کے معاملے پر امریکا کے اندر بھی سیاسی تقسیم واضح ہو رہی ہے۔ سابق امریکی رکن کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے بھی حالیہ بیانات میں جنگی پالیسیوں اور سخت دھمکیوں کو “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے ساتھ جاری کشیدگی صرف عالمی سطح پر ہی نہیں بلکہ امریکا کے اندر بھی سیاسی، میڈیا اور نظریاتی تقسیم کو مزید گہرا کر رہی ہے۔
.png)
8 hours ago
1





English (US) ·