Times of Pakistan

ایران میں رجیم چینج ناکامی پر موساد میں بڑی تبدیلیاں شروع

7 hours ago 4
ARTICLE AD BOX

یہ اقدام ایران میں رجیم چینج کی مبینہ کوششوں کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کے تناظر میں کیا گیا: اسرائیلی اخبارات

ایران میں مبینہ رجیم چینج کی کوششوں میں ناکامی کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اندر بڑی سطح پر تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق موساد میں مزید اعلیٰ افسران کی رخصتی یا استعفوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے ادارے کے اندر وسیع پیمانے پر احتساب اور تنظیم نو کی قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد کے نومنتخب ڈائریکٹر رومن گوفمین نے ادارے کے نائب ڈائریکٹر، جنہیں مسٹر اے کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے، کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

اسرائیلی اخبارات کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اقدام ایران میں رجیم چینج کی مبینہ کوششوں کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کے تناظر میں کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق موساد کے نائب سربراہ کو پچھلے سال سیکڑوں خفیہ ایجنٹوں کی ٹیم اور ایک ارب شیکل دیے گئے تھے مگر وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے۔

رپورٹس کے مطابق موساد کے اندر مزید اعلیٰ سطحی تبدیلیوں اور بعض افسران کے استعفوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Read Entire Article