Times of Pakistan

ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹ مل گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران شدید جھڑپ

6 days ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 05 اپريل 2026 08:46am

ایران کے اندر گرنے والے امریکی جنگی طیارے ایف-15 ای کے عملے کو بچانے کے لیے جاری آپریشن کے حوالے سے نئی اور سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لاپتہ ہونے والے دوسرے پائلٹ یا عملے کے رکن (ایئرمین) کو تلاش کر لیا گیا ہے، تاہم اسے ابھی تک باحفاظت ایرانی حدود سے باہر نہیں نکالا جا سکا ہے۔

اس ریسکیو آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ اگرچہ لاپتہ اہلکار کو ڈھونڈ نکالنا ایک بڑی کامیابی ہے، لیکن ریسکیو ٹیم کے لیے اصل چیلنج اسے بحفاظت ایران سے باہر نکالنا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بازیاب کرایا گیا اہلکار مرد ہے یا خاتون، کیونکہ امریکی فوجی اصطلاح میں ’ایئرمین‘ کا لفظ دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

الجزیرہ نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اس وقت بھی ایرانی حدود میں شدید لڑائی جاری ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف اس اہلکار بلکہ اسے بچانے والی ٹیم کی زندگیوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔

یہ آپریشن اس وقت ایک نازک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے کیونکہ امریکی فورسز کو دشمن کے علاقے سے بحفاظت نکلنے (ایکس فلٹریشن) کے لیے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

پینٹاگون کے ذرائع کے مطابق پائلٹ کو بازیاب کرانے والی ٹیم اب بھی ایرانی حدود کے اندر ہی موجود ہے اور محفوظ مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جب تک یہ ٹیم اور پائلٹ ایرانی سرحد پار نہیں کر لیتے، اس مشن کو مکمل نہیں قرار دیا جا سکتا۔

Read Entire Article