ARTICLE AD BOX
پاسدارانِ انقلاب نے ہفتے کے روز بڑے پیمانے پر حملے کیے جس میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
شائع 04 اپريل 2026 08:46pm
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکی فوج کے ٹھکانوں، پیٹریاٹ میزائل سسٹمز اور اسرائیلی اثاثوں پر بڑے پیمانے پر نئے حملوں کا اعلان کیا ہے۔ جس میں خلیجی ممالک میں موجود امریکی کمانڈرز کے ٹھکانوں کے علاوہ اسرائیلی بحری جہاز، بن گورین ائیرپورٹ اور تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ کارروائی بحری اور ایرو اسپیس فورس کے ذریعے انجام دی گئی ہے۔
یہ حملے خطے میں موجود امریکی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل فوج اور تنصیبات پر کیے گئے، جس میں ’حاج قاسم‘، ’خیبر شکن‘ اور ’قدر‘ نامی جدید میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔
بیان کے مطابق حملوں کے اہداف میں کویت کے جزیرہ بوبیان میں تعینات امریکی ’ہیمارس‘ (HIMARS) راکٹ سسٹم، شمالی بحرین میں نصب امریکی ’پیٹریاٹ‘ میزائل ڈیفنس سسٹم اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں امریکی ساختہ میزائل سسٹمز کے آپریٹرز، اعلیٰ امریکی کمانڈرز اور انسٹرکٹرز کے خفیہ ٹھکانے شامل تھے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’اوریکل کارپوریشن‘ کی ایک تنصیب کو بھی ان حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی میزائلوں نے بحرین کی خلیفہ بن سلمان بندرگاہ پر لنگر انداز ’ایم سی ایس اشیکا‘ نامی ایک تجارتی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ جہاز بظاہر کسی تیسرے ملک کے جھنڈے تلے سفر کر رہا تھا، تاہم دراصل یہ اسرائیلی ملکیت ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کے اندر تل ابیب، بنی براک، پیتاح تکوا، رامات گان اور کریات شمونہ کے متعدد مقامات پر بھی ملٹی وار ہیڈز کے ساتھ ’قدر‘ میزائلوں کے ذریعے بھاری اور مسلسل حملے کیے ہیں۔
اسرائیل کے اہم ترین بن گورین ایئرپورٹ پر بھی بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاورز، نیوی گیشن سسٹمز اور ایئرپورٹ کے انٹینا اور ریڈارز کو نشانہ بنایا گیا۔
.png)
6 days ago
1





English (US) ·