ARTICLE AD BOX
شائع 04 اپريل 2026 08:01pm
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار ایران کو ڈیل یا معاہدہ کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ڈیڈلائن دے دی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ایران کو مارچ کے آخر تک کی ڈیڈلائن دی تھی، جس کے بعد اس میں توسیع کردی تھی۔
امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایران پر دباؤ بڑھانے کے لئے ایک بار پھر دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کے اہم ترین تجارتی راستے ’آبنائے ہرمز‘ کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے پر سنگین دھمکی دی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پرانے الٹی میٹم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’ایران کو ڈیل کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دیا گیا 10 دن کا الٹی میٹم ختم ہونے جا رہا ہے‘۔
انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اس کے بعد ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی‘۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو ڈیل یا کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مارچ کے آخری ہفتے کی تاریخ دی تھی لیکن پھر انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی حکام نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے بعد اس الٹی میٹم میں 10 روز کی توسیع کرکے 6 اپریل کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی۔
.png)
6 days ago
1





English (US) ·