Times of Pakistan

ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں فی الحال معطل کر دی ہیں، تاہم خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حملے، خصوصاً جنوبی لبنان میں کارروائیاں، جاری رہیں تو اس سے کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فوجی آپریشنز عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں، تاہم اسرائیلی حملوں کے تسلسل کی صورت میں کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان، جسے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت ور مسلح افواج نے مظلوم لبنانی عوام کی حمایت میں اس اسرائیل کو دردناک جواب دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے جارحیت اور دشمنانہ کارروائیاں، بالخصوص جنوبی لبنان میں حملے جاری رہے تو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔

ایرانی فوج کے مطابق حالیہ کارروائیاں لبنان کے لیے حمایت اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کی گئیں، جب کہ آئندہ ردعمل کا انحصار اسرائیل کے طرز عمل پر ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب لبنان میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں اور ایران مسلسل یہ مؤقف اختیار کر رہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کا خاتمہ خطے میں وسیع تر کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

Read Entire Article