ARTICLE AD BOX
ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک قیام کے لئے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا
ایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک قیام کے لئے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا، اس ڈیسک کے ذریعےایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو6 مختلف ٹاسک بارے ایکشنز کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور یہ تفصیلات رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ممکنہ ایف اے ٹی ایف کی باہمی ایوالویشن میں پیش کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق احکامات میں تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایات کر دی گئی ہے جبکہ نامزد فوکل پرسن کے ذریعے جاری احکامات پر7 روزمیں عملدرآمد کرنے کی کا بھی کہا گیا اور رپورٹ ڈی جی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ڈیسک کے لئے 7 ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے ٹاسک پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لازمی عملدرآمد کرنا ہے۔
.png)
17 hours ago
1





English (US) ·