Times of Pakistan

ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

2 days ago 1
ARTICLE AD BOX

عدالت نے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات سے متعلق پراسیکوشن کی متفرق درخواست مسترد کر دی


فوٹو: فائل


اسلام آباد:

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلیف دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دی ہیں۔ اس حوالے سے جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات سے متعلق پراسیکوشن کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔ پراسیکوشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ قبل از وقت دائر ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا۔ عدالت نے سزا معطلی درخواستیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیں۔

یاد رہے کہ پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Read Entire Article