Times of Pakistan

بھارت میں ٹیک آف کے دوران مسافر طیارے کا انجن فیل، 6 افراد زخمی

3 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

شائع 26 اپريل 2026 10:35am

بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ پر سوئس ایئر کی پرواز ٹیک آف کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی، جب انجن میں خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 6 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق سوئس ایئرلائن کی پرواز LX147، جو زیورخ کے لیے روانہ ہونا تھی، دہلی ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ، جو کہ بوئنگ 737 طیارہ پرواز نمبر SG121 تھا، رات تقریباً 1 بج کر 8 منٹ پر ٹیک آف کے لیے دوڑ رہا تھا کہ اسی دوران ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

عملے نے فوری طور پر صورتحال کو بھانپتے ہوئے ٹیک آف روک دیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر طیارے کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو رن وے پر ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ایئرلائن کے مطابق طیارے میں 228 مسافر اور 4 شیر خوار بچے سوار تھے۔ واقعے میں 6 مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ عملے کے تمام افراد محفوظ رہے۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور تکنیکی ماہرین طیارے کا معائنہ کرنے کے لیے دہلی پہنچیں گے تاکہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جا سکے۔

Read Entire Article