Times of Pakistan

تہران میں4.6 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

8 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

ایران کے دارالحکومت تہران اور صوبہ مازندران کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز تہران اور صوبہ مازندران سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ملک کے زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی، جبکہ بعض ایرانی میڈیا رپورٹس میں اس کی گہرائی 8 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے فوراً بعد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کی صورتحال دیکھی گئی۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق زلزلہ تہران اور مازندران کے سرحدی علاقے میں آیا، جہاں حکام نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ امدادی اور ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کسی عمارت کو بڑے نقصان یا شہریوں کے زخمی ہونے کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ حکام متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

Read Entire Article