ARTICLE AD BOX
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ امریکا کی شکست کا اعلان ہے۔
باقر قالیباف نے نے آذربائیجان میں اسلامی ممالک کی تنظیم ’او آئی سی‘ کے ایک بڑے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کسی کے دباؤ یا زبردستی کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ معاہدہ ایرانی قوم کی ہمت، پکی طاقت اور ڈٹے رہنے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے بڑے فخر سے کہا کہ اسلام آباد کا یہ معاہدہ اصل میں امریکا کی ہار کا اعلان بن چکا ہے۔
ایرانی رہنما نے خطے کے دیگر ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے علاقے کی حفاظت کی ذمہ داری خود سنبھالیں اور باہر کے ملکوں کی مداخلت کو بالکل قبول نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ برابری اور ایک دوسرے کی عزت کی بنیاد پر ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
دوسری طرف امریکا کے اندر سے ہی اس جنگ کے خلاف بہت سخت آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے بڑے رہنما چک شومر نے اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ چھیڑ کر امریکی عوام کو پریشانی، افراتفری اور بہت بڑے نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس لڑائی کے ہر ایک سیکنڈ کے ساتھ امریکی عوام کے پیسوں کا خرچہ بڑھتا جا رہا ہے اور عوام ٹرمپ کی اس تاریخی غلطی کا بھاری نقصان اٹھا رہے ہیں۔
چک شومر نے اس جنگ کو دنیا کی تاریخ کی سب سے بری پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا مذاق اور مہنگی جنگ ہے جس کا کوئی فائدہ یا مقصد ہی نہیں تھا۔
امریکی سینیٹر نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جنگ شروع کرتے وقت جو فائدے سوچے تھے، ان میں سے ایک بھی فائدہ حاصل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ اب عوام کے سامنے آ کر جواب دینے سے بھاگ رہے ہیں اور کسی کو بھی نہیں معلوم کہ پسِ پردہ کیا خفیہ سودا ہوا ہے۔
چک شومر کا کہنا تھا کہ اس نام نہاد سمجھوتے کی تفصیلات اس لیے چھپائی جا رہی ہیں کیونکہ حکومت یہ سب دکھانے سے ڈرتی ہے اور وہ خود جانتے ہیں کہ انہوں نے کتنی بری کارکردگی دکھائی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران جنگ کو اب فوراً ختم ہونا چاہیے اور ٹرمپ کو یہ لڑائی کبھی شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔
.png)
8 hours ago
2





English (US) ·