ARTICLE AD BOX
دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے بعد 27 اضلاع کو جدید ڈرون فراہم کیے گئے
پشاور:
دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے حساس اضلاع کو عالمی معیار کی ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر دی۔ دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے 27 اضلاع کو جدید ڈرون فراہم کر دیے۔ تھرمل ٹیکنالوجی سے لیس جدید ڈرونز خفیہ آپریشنز، ہنگامی حالات اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بارودی مواد سے حملے کرنے کے حامل ہوں گے۔ نئی ٹیکنالوجی والے ڈرونز میں ملٹی سسٹم سنسرز اور اے آئی کے فیچرز بھی شامل ہیں۔ شدت پسندوں کے خلاف یہ ٹیکنالوجی حساس اضلاع پشاور، لوئر دیر، سوات، ہنگو، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان کو فراہم کر دی گئی ہے۔
.png)
8 hours ago
2





English (US) ·