Times of Pakistan

دنیا میں استعمار اور استحصال کی کوئی جگہ نہیں ہے، ایرانی صدر

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد اس خطے کی تاریخ کا روشن باب رہی ہے


ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا میں استعمار اور استحصال کی کوئی جگہ نہیں ہے، ایران باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی استعمار یا استحصال کو مسترد کرتا ہے اور عالمی تعلقات کو برابری اور احترام کے اصولوں پر استوار کرنے کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعمار اور استحصال کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے، ایرانی قوم کی ثقافت میں برداشت اور رواداری ہے جبکہ ظلم کے خلاف جدوجہد اس خطے کی تاریخ کا روشن باب رہی ہے۔

مسعود پیزشکیان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران ہمیشہ ایسے تعلقات کا خواہاں رہا ہے جو دو طرفہ احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہوں۔

Read Entire Article