Times of Pakistan

دوسرے پائلٹ کی خبر لیک کرنے والے کو تلاش کر رہے ہیں: صدر ٹرمپ

4 days ago 1
ARTICLE AD BOX

امریکی صدر نے کہا کہ لیک ہونے والی معلومات سے ریسکیو آپریشن متاثر ہوا، قومی سلامتی کے لیے کارروائی ہوگی۔

شائع 06 اپريل 2026 11:38pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ اس شخص کو تلاش کر رہے ہیں جس نے ایران میں پھنسے دوسرے پائلٹ کی خبر لیک کی، کہ دوسرا پائلٹ بھی ایران میں پھنسا ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی حکام اس شخص یا ادارے کی تلاش میں ہیں جس نے ایران میں پھنسے دوسرے پائلٹ کی معلومات لیک کیں۔ صدر کے مطابق یہ معلومات منظرِ عام پر آنے سے ریسکیو آپریشن مزید مشکل ہو گیا اور اس سے پہلے ایران کو دوسرے پائلٹ کے بارے میں علم نہیں تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ جس میڈیا ادارے نے یہ رپورٹ شائع کی، امریکی حکام اس سے لیک کرنے والے کی شناخت طلب کریں گے، اور اگر تعاون نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا، “ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ خبر لیک کرنے والے کو ڈھونڈیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم اسے تلاش کر لیں گے کیونکہ ہم اس میڈیا کمپنی کے پاس جائیں گے اور کہیں گے یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، معلومات دو یا جیل جاؤ۔”

ٹرمپ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی حکومت ایران میں پھنسے پائلٹس کی حفاظت اور ریسکیو آپریشن کی حساسیت کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

Read Entire Article